spot_img

فیکٹ چیک: کیا وفاقی سرکاری اداروں میں ہفتہ کی سرکاری چھٹی ختم کی جارہی ہے؟

پاکستان کے مین اسٹریم میڈیا سمیت سوشل میڈیا پر ایک خبر زیر گردش ہے کہ حکومت نے وفاقی سرکاری ملازمین کی ہفتہ کے روز کی چھٹی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

خبر میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہفتہ کے روز کی سرکاری چھٹی سے بجلی سمیت دیگر کوئی بچت نہیں ہوئی، جبکہ دوسری جانب سائلین کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔

زیر گردش خبر میں کہا گیا کہ حکومت یکم جولائی سے وفاقی سرکاری محکموں میں ہفتہ کی چھٹی ختم کردے گی۔

فیکٹ پلس نے اس حوالے سے تحقیق کی اور جاننے کی کوشش کی کہ حقیقت کیا تو معلوم ہوا کہ یہ فیک نیوز ہے۔

دوسری جانب کابینہ ڈویژن کے ترجمان نے سوشل میڈیا پر ہفتہ کی سر کاری چھٹی کو ختم کیے جانے کی قیاس آرائیوں کو غلط اور بے بنیاد قرار دےدیا ہے۔

ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ ایسی کو ئی تجویز کابینہ ڈویژن کے پاس زیرغور نہیں، ابھی تک کابینہ ڈویژن نے اس بارے میں کوئی کیس پراسیس نہیں کیا۔

Author

تازہ ترین