بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک کرکٹ میچ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ پاکستان کے اسٹیڈیم میں ہونے والے انٹرنیشنل کرکٹ میچ کے دوران بجلی چلی گئی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس خبر کو بغیر تحقیق شیئر کرنے والے صارفین مختلف سوالات اٹھا رہے ہیں، اور پاکستان کے بجلی سپلائی کے نظام سمیت پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ پر بھی سوال اٹھایا جارہا ہے۔
فیکٹ پلس نے اس حوالے سے تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے میچ میں بجلی کا نظام ضرور معطل ہوا، لیکن ایسا پاکستان میں نہیں بلکہ نیوزی لینڈ میں ہوا ہے۔
فیکٹ پلس کی تحقیق کے مطابق 5 اپریل 2025 کو نیوزی لینڈ میں ہونے والے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ کے دوران بجلی کا نظام اچانک معطل ہوگیا تھا، جس کے باعث اندھیرا چھا گیا تھا، اس واقعے کا پاکستان کے بجلی سپلائی کے نظام سے کوئی تعلق نہیں۔
یاد رہے کہ بھارتی ذرائع ابلاغ پر ہمیشہ پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کیا جاتا ہے، اور آج کے جدید دور میں سوشل میڈیا کو بھی ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔
کچھ روز قبل پنجاب کے علاقے قصور میں ایک ڈانس پارٹی پر مارے گئے چھاپے کے بعد بھی بھارتی ذرائع ابلاغ نے پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا تھا۔
نتائج:۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ کے دوران اسٹیڈیم کی بجلی معطل ہونے کا واقعہ نیوزی لینڈ کا ہے، اس سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں۔