spot_img

فیکٹ چیک: مولانا طارق جمیل پر قاتلانہ حملے کی خبر پھر وائرل، حقیقت کیا ہے؟

معروف مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل کے حوالے سے ایک خبر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ان پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین اس خبر کو بغیر تحقیق دھڑا دھڑا شیئر کررہے ہیں، اور مختلف تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

فیکٹ پلس نے اس حوالے سے تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ مولانا طارق جمیل خیریت سے ہیں، ان پر کوئی حملہ نہیں ہوا، اس طرح کی خبر گزشتہ برس بھی وائرل ہوئی تھی، اور اب ایک بار پھر اسی تصویر کے ساتھ خبر کو سوشل میڈیا پر وائرل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب مولانا طارق جمیل کے اہل خانہ نے بھی ایسی تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا خیریت سے ہیں۔

نتائج:۔ مولانا طارق جمیل پر حملے کی خبر درست نہیں، وہ خیریت سے ہیں، اس طرح کی خبر ماضی میں بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جو اب ایک بار پھر وائرل ہے۔

Author

تازہ ترین