spot_img

بی آر ٹی پشاور کا کرایہ 510 روپے ہونے کی خبریں، حقیقت کیا ہے؟

سوشل میڈیا پر ایک خبر گردش کررہی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پشاور بس رپیڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) کا کرایہ 510 روپے ہوگیا ہے، جس کے باعث اب اس پر سفر کرنا مسافروں کے بس میں نہیں رہا۔

سوشل میڈیا صارفین اس خبر کو بغیر تحقیق شیئر کررہے ہیں، اور پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بھی اس خبر کی بنیاد پر پی ٹی آئی کی خیبرپختونخوا حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

فیکٹ پلس نے اس حوالے سے تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ بی آر ٹی کا کرایہ 510 روپے کرنے کی خبر فیک نیوز ہے، اصل میں کارڈ کی قیمت 510 روپے ہے۔

فیکٹ پلس کے مطابق بی آر ٹی کا کرایہ 20 روپے سے لے کر 60 روپے تک ہے۔

دوسری جانب بی آر ٹی کو آپریٹ کرنے والے ادارے کی ترجمان صدف کامل نے میڈیا کو بتایا کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر گمراہ کن ہے، بی آر ٹی کا کرایہ 20 روپے سے لے کر 60 روپے تک ہے، تاہم ٹریول کارڈ کی قیمت 510 روپے ہے۔

نتائج:۔ بی آر ٹی پشاور کا کرایہ 510 روپے ہونے کی خبر فیک نیوز ہے۔

Author

تازہ ترین