spot_img

فیکٹ چیک: فیصل آباد کی مشہور ستارہ ٹیکسٹائل ملز بند ہونے کی خبریں، حقیقیت کیا ہے؟

مین اسٹریم میڈیا سمیت سوشل میڈیا پر گزشتہ روز ایک خبر سامنے آئی کہ فیصل آباد کی مشہور ستارہ ٹیکسٹائل ملز بند ہوگئی ہے جس کے باعث 900 ملازمین بے روزگار ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ ملک کی موجودہ صورتحال کے باعث ستارہ ٹیکسٹائل ملز کے علاوہ 100 سے زیادہ چھوٹی بڑی فیکٹریاں بھی بند ہوگئی ہیں۔

فیکٹ پلس نے اس حوالے سے تحقیق اور جاننے کی کوشش کی کہ کیا ستارہ ٹیکسٹائل ملز واقعی بند ہوگئی ہے، تو معلوم ہوا کہ یہ فیک نیوز ہے۔

دوسری جانب ستارہ ٹیکسٹائل اورستارہ گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او) میاں محمد ادریس نے کہا ہے کہ ستارہ ٹیکسٹائل کے بند ہونے کی خبریں من گھڑت ہیں۔

ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مل کو جدید مشینری پر منتقل کیا جارہا ہے، ستارہ ٹیکسٹائل بند ہوئی نہ بند ہوگی۔

میاں ادریس نے کہاکہ میڈیا کی جانب سے ایسی خبریں چلانے پر افسوس ہوا، ملک میں ایسی صحافت نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے شکوہ کرتے ہوئے کہاکہ میں اسلام آباد میں تھا تو ایک صحافی نے خبر چھوڑ دی کہ ستارہ ٹیکسٹائل میں آگ لگ گئی ہے، اسی طرح میں اسلام آباد سے آرہا تھا تو کسی نے خبر دے دی کہ مجھے اغوا کردیا گیا ہے۔ اس طرح کی غیر ذمہ دارانہ صحافت پر پھرسوالات اٹھتے ہیں۔

نتائج:۔ فیصل آباد کی مشہور ستارہ ٹیکسٹائل ملز کی بندش کی خبریں خلاف حقائق ہیں۔

Author

تازہ ترین