پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ جھڑپوں کے بعد جہاں سرحدوں پر صورت حال کشیدہ ہے وہیں سوشل میڈیا پر بھی ایک جنگ لڑی جا رہی ہے، اور اس دوران افغان سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے گمراہ کن پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک خبر گردش کررہی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے پاک افغان کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کو سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔
روسی صدر پیوتن کی پاکستان اور پاک فوج کو کھلی اور براہ راست دھمکی، اب اگر افغانستان پر حملہ کیا تو جواب صرف کابل سے نہیں ملے گا، ماضی قریب میں تو ہمیں اتنے سنگین نتائج کی دھمکی کسی نے نہیں دی، پاکستان کیلئے بہت نازک اور خطرناک صورتحال ہے، یہ صرف روس کا موقف نہیں چین کا بھی یہی… pic.twitter.com/fWB0VhGNvo
— Zafar Naqvi (@ZafarNaqviZN) October 29, 2025
’فیکٹ پلس‘ نے اس حوالے سے تحقیق کی اور حقائق جاننے کی کوشش کی تو معلوم ہوا کہ یہ ویڈیو جعلی ہے، روسی صدر نے پاکستان کے خلاف کوئی دھمکی آمیز بیان نہیں دیا۔
دوسری جانب پاکستان میں روسی سفارت خانے نے بھی سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس ویڈیو پر اپنا وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔
❌ A video in which Russian President Vladimir Putin allegedly threatens Pakistan amid Pakistan-Afghanistan tensions is 100% FAKE.
👉 The clip actually shows President Putin answering questions from the media after a meeting of the Russian Geographical Society’s Board of… pic.twitter.com/UwvpZ8V9ku
— Embassy of Russia in Pakistan (@RusEmbPakistan) October 30, 2025
سفارت خانے نے کہاکہ آج کل ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کو دھمکی دی ہے۔ دراصل یہ ویڈیو مکمل طور پر جعلی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حقیقت یہ ہے کہ یہ کلپ 23 اکتوبر 2025 کو روسی جغرافیائی سوسائٹی کی بورڈ آف ٹرسٹیز کے اجلاس کے بعد صدر ولادیمیر پیوٹن کی میڈیا سے گفتگو کا ہے، جس میں انہوں نے مختلف عمومی سوالات کے جوابات دیے۔ اصل بیان میں صدر پیوٹن نے نہ پاکستان کا ذکر کیا اور نہ ہی افغانستان کا۔
سفارتخانے نے کہاکہ ہم یہ بات واضح طور پر کہنا چاہتے ہیں کہ روس پاکستان اور افغانستان کے درمیان اختلافات کے سیاسی اور سفارتی حل کی حمایت کرتا ہے۔ روس اس امر کا حامی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعمیری مکالمہ جاری رکھا جائے اور دہشت گردی کے خلاف تعاون کے ساتھ ساتھ علاقائی سلامتی کے معاملات پر بامعنی روابط کو فروغ دیا جائے۔
نتائج:۔ یہ دعوے گمراہ کن ہیں کہ روسی صدر پیوٹن نے پاک افغان کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کو سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔

