spot_img

فیکٹ چیک: کیا پنجاب حکومت نے ماہ رمضان کے لیے بجلی فری کردی؟

سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جارہا ہے کہ پنجاب حکومت نے رمضان المبارک کے مہینے میں عوام کو مفت بجلی فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل دعوے میں کہا جارہا ہے کہ حکومتی اعلان کے مطابق اب عوام کو مارچ کے بجلی بل ادا نہیں کرنے پڑیں گے۔

سوشل میڈیا پر اس دعوے کو بغیر تحقیق دھڑا دھڑ شیئر کیا جارہا ہے اور مختلف تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

فیکٹ پلس نے اس حوالے سے تحقیق کی اور حقائق جاننے کی کوشش کی تو معلوم ہوا کہ حکومت پنجاب نے ایسا کوئی اعلان نہیں کیا، یہ فیک نیوز ہے۔

فیکٹ پلس کے مطابق پنجاب حکومت کے پاس ایسی کوئی تجویز زیرغور نہیں جس کے مطابق رمضان میں عوام کو فری بجلی فراہم کی جائے۔

دوسری جانب صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے بھی رمضان میں مفت بجلی فراہم کرنے سے متعلق دعوؤں کو جعلی قرار دیا ہے۔

پنجاب کے سیکریٹری توانائی ڈاکٹر نعیم رؤف نے میڈیا کو بتایا کہ میرے علم میں ایسا کچھ نہیں، نہ ہی ایسی کوئی تجویز زیرغور ہے۔

نتائج:۔ یہ دعویٰ درست نہیں کہ پنجاب حکومت رمضان میں عوام کو مفت بجلی فراہم کررہی ہے۔

Author

تازہ ترین