ممتاز مذہبی اسکالر و مبلغ اسلام ڈاکٹر ذاکر نائیک ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں۔ اپنے دورے کے دوران وہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں لیکچرز دیں گے۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک نے پاکستان پہنچنے کے بعد وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کی ہیں، جبکہ کچھ تقریبات میں بھی شرکت کی ہے۔
اب سوشل میڈیا پر ایک خبر گردش کررہی ہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملنے کی خواہش ظاہر کی ہے، صارفین کی جانب سے اس خبر کو بغیر تحقیق ’ایکس‘ اور فیس بک پر شیئر کیا جارہا ہے۔
فیکٹ پلس نے اس حوالے سے تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ یہ فیک نیوز ہے، ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ایسی کوئی خواہش ظاہر نہیں کی۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک کے آفیشل اکاؤنٹ کا جائزہ لیا گیا تو وہاں پر بھی ایسی کوئی ٹوئٹ موجود نہیں تھی۔
نتائج:۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے عمران خان سے ملنے کی خواہش کا اظہار نہیں کیا، اس حوالے سے زیرگردش خبر فیک ہے۔