قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کا موبائل فون چوری ہوگیا ہے، جس کی اطلاع انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے دی۔
بابر اعظم نے سوشل میڈیا پر اپنا موبائل فون گم ہونے کی خبر دی تو تو سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر پنجاب پولیس کے نام سے بنے ایک اکاؤنٹ سے پوسٹ کی گئی کہ بابر اعظم کا موبائل چوری کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے۔
فیکٹ پلس نے اس حوالے سے تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ پنجاب پولیس کے جس اکاؤنٹ سے یہ پوسٹ کی گئی وہ فیک ہے، اور جس شخص کو ملزم دکھایا جارہا ہے وہ اداکار اِفی رضا ہیں۔
ادکار اِفی رضا کی جو تصویر سلاخوں کے پیچھے دکھائی جارہی ہے وہ ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران کی ہے، جس کے حوالے سے وہ کچھ عرصہ قبل بتا چکے ہیں۔
فیکٹ پلس کے مطابق پنجاب پولیس کے نام سے بنے جس اکاؤنٹ سے ملزم کی گرفتاری کی خبر دی گئی ہے وہ جعلی ہے، پنجاب پولیس سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔
فیکٹ پلس کی تحقیق کے مطابق بابر اعظم کا موبائل فون چوری کرنے والے ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہوئے، اور اِفی رضا نے قومی کرکٹر کا فون چوری نہیں کیا۔