سوشل میڈیا پر ایک خبر گردش کررہی ہے، جس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ 15 جنوری کو ملک میں انٹرنیٹ سروسز معطل رہیں گی۔
صارفین اس خبر کے شیئر ہونے پر تشویش کا اظہار کررہے ہیں، اور کہا جارہا ہے کہ انٹرنیٹ کی سروسز بند ہونے سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑےگا۔
سب میرین انٹرنیٹ کیبل کی مرمت کے باعث کل پاکستان بھر میں کل انٹرنیٹ سروس میں تعطل کا امکان ہے۔
مرمتی کام کل دوپہر 2 بجے شروع ہوگا جس میں 8 گھنٹے لگ سکتے ہیں جبکہ سب میرین کیبل کی مرمت کے باعث انٹرنیٹ رفتار سست ہوگی۔ واضح رہے کہ جنوری کے آغاز میں بھی انٹرنیٹ سروس میں تعطل آیا تھا— DTE PUNJAB DSD (@DsdDte) January 14, 2026
فیکٹ پلس نے اس حوالے سے تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ حکومت کی جانب سے ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، 15 جنوری کو ملک میں انٹرنیٹ سروسز معمول کے مطابق بحال رہیں گی۔
دوسری جانب پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے واضح کیا ہے کہ 15 جنوری کو ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز بلا تعطل جاری رہیں گی۔
پندرہ جنوری کو انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ، پی ٹی اے حکام نے وضاحت کردی
— Saqib Bashir (@saqibbashir156) January 14, 2026
پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 15 جنوری کو انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے سے متعلق گردش کرنے والی اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں اور یہ محض افواہیں ہیں۔ اتھارٹی نے بتایا کہ ملک بھر میں انٹرنیٹ سہولت معمول کے مطابق دستیاب رہے گی۔
بیان کے مطابق معمول کی سب میرین کیبل کی مرمت کا عمل جاری ہے، تاہم اس سے انٹرنیٹ سروسز پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا۔
پی ٹی اے نے مزید کہاکہ انٹرنیٹ سروس کے تسلسل اور معیار کو برقرار رکھنے کے لیے نیٹ ورکس کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔

