spot_img

کیا آپ بھی دبئی جانا چاہتے ہیں؟ دبئی پولیس نے جعلی ورک ویزا آفرز سے خبردار کردیا

دبئی پولیس نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ جعلی ورک ویزا آفرز اور ویزا فراڈ کے جال میں نہ پھنسیں۔

پولیس کے کرمنل انویسٹی گیشن کے اینٹی فراڈ سینٹر کے مطابق دھوکہ باز افراد ویزے کے جھوٹے وعدوں کے ذریعے پیسہ بٹورنے کی کوشش کررہے ہیں۔

حکام نے عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ جعلی ویزا اسپانسرشپ کے جھوٹے دعوؤں پر یقین نہ کیا جائے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فراڈیے نوکری کے لالچ میں لوگوں کو لوٹنے کے لیے مختلف حربے استعمال کر رہے ہیں، اور ان کی پیشکشیں حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔

دبئی پولیس نے واضح کیاکہ شہر میں نوکری حاصل کرنے کے لیے صرف قانونی اور لائسنس یافتہ ریکروٹمنٹ ایجنسیوں یا سرکاری چینلز پر انحصار کیا جا سکتا ہے۔ غیر قانونی ذرائع اور کسی بھی طرح کی گارنٹی شدہ ویزا کی پیشکش کرنے والوں سے خاص ہوشیاری برتنے کی تاکید کی گئی ہے۔

پولیس نے مزید کہاکہ اگر کسی شخص کو جعلی ویزا اسکیم کا سامنا ہو تو فوراً متعلقہ حکام سے رابطہ کرے اور اس کی اطلاع دی جائے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ آن لائن کوئی مشکوک ویزا آفر نظر آئے تو اسے فوری رپورٹ کریں تاکہ دوسرے لوگ اس فراڈ کا شکار نہ ہوں۔

علاوہ ازیں دبئی پولیس نے تاکید کی ہے کہ کسی بھی ویزا کی پیشکش پر رقم ادا کرنے سے پہلے متعلقہ سرکاری اداروں سے تصدیق کرنا ضروری ہے تاکہ کسی بھی قسم کے دھوکہ دہی سے بچا جا سکے۔

Author

تازہ ترین