سوشل میڈیا پر  گردش کرنے والی ایک خبر میں بتایا گیا ہے کہ نادرا نے ’فارم ب‘ کے حوالے سے اپنی پالیسی میں کوئی تبدیلی کی ہے۔

تاہم اس حوالے سے نادرا نے بیان جاری کیا ہے کہ اتھارٹی کی جانب سے ’فارم ب‘ کے اجرا کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی کسی قسم کی کوئی تبدیلی زیرغور ہے۔

 

علاوہ ازیں نادرا نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ ’فارم ب‘ کے حصول کے لیے کسی طرح کی کوئی ڈیڈلائن بھی مقرر نہیں کی گئی۔

نادر ا کا کہنا ہے کہ بعض حلقوں کی جانب سے انٹرنیٹ پر سامنے آنے والے کچھ بیانات حقائق کے منافی ہیں اور شہریوں کو گمراہ کرنے کا باعث بن رہے ہیں۔ نادرا نے اس بات پر زور دیا کہ ذمہ دار شہری ہونے کا تقاضا ہے کہ اس طرح کی غلط خبریں پھیلانے سے گریز کیا جائے۔

Author