spot_img

فیکٹ چیک: کیا ٹرمپ نے پاکستان پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا الزام عائد کردیا؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کوششوں سے پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر پر اتفاق ہوگیا۔

امریکی صدر نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے یہ بات بتائی، جس کے بعد نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور پھر بھارتی وزارت خارجہ نے بھی اسے کنفرم کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ امریکا کی ثالثی کی طویل کوشش کے بعد مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ہندوستان اور پاکستان نے مکمل اور فوری جنگ بندی پر اتفاق کرلیا ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کے کچھ ہی دیر بعد لائن آف کنٹرول پر پھر فائرنگ شروع ہوگئی، جبکہ دونوں ملکوں کی فضاؤں میں ڈرونز بھی دیکھے گئے، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیاکہ جنگ بندی کرانے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے اب پاکستان پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا الزام عائد کردیا ہے۔

اس حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک ٹوئٹ بھی گردش کررہی ہے، جسے صارفین کی جانب سے بغیر تحقیق شیئر کیا جارہا ہے۔

فیکٹ پلس نے اس حوالے سے تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ یہ ٹوئٹ جعلی ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایسی کوئی ٹوئٹ نہیں کی گئی نہ ہی انہوں نے کوئی ایسا بیان دیا ہے۔

نتائج: ٹرمپ نے پاکستان پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا کوئی الزام عائد نہیں کیا، نہ ہی ایسی کوئی ٹوئٹ کی ہے۔

Author

تازہ ترین