spot_img

منی بجٹ کی خبر سن کر بڑے میاں میٹنگ سے اٹھ کر کہاں گئے؟

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بدھ کے روز باضابطہ طور پر 170 ارب روپے کے منی بجٹ کی نقاب کشائی کی جس میں کچھ انتہائی مہنگائی کے اقدامات کیے گئے تھے ۔
منی بجٹ کے آ تے ہی سوشل میڈیا پر بحث شروع ہو گئی۔

مبشر زہدی کی جانب سے ایک ٹویٹ سامنے آیا جس میں ا نہوں نے طنزیہ لہجے میں سوال پوچھا کہ ‘پٹرولیم مصنوعات میں اضافے اور منی بجٹ کی خبر سن کر بڑے میاں صاحب میٹنگ سے اٹھ کر کہاں گئے؟
کمنٹس سیکشن میں لوگوں کا رد عمل کافی دلچسپ تھا۔ کسی نے جواب دیا کہ منی بجٹ کی خبر سن کر میاں صاحب میٹنگ سے اٹھ کر کے ایف سی چلے گئے

ٹویٹر صارفین میں سے جہانزیب نے جواب دیا کہ میاں صاحب دو کلو پلیٹلس لینے چلے گئے

ھدید نے ٹویٹ کیا کہ شائد ڈاکٹر سے شرم کے دوائی لینے گئے ہوں

صارفین نے میمز کے انبار لگا دیے۔ ساجد کی طرف سے اک میم شیئر کیا گیا جس میں میاں صاحب کی فوٹو کو مختلف رنگوں میں دکھایا گیا اور کہا گیا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی خبر سن کر میاں صاحب لال ، نیلے، پیلے ہو گۓ

 

Author

تازہ ترین