سوشل میڈیا پر ایک خبر گردش کررہی ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس جسٹس یحییٰ آفریدی نے جسٹس منصور علی شاہ کو آئینی بینچ کا سربراہ مقرر کردیا ہے۔
بریکنگ نیوز ۔۔۔ !!!
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جسٹس منصور علی شاہ کو آئینی بینچ کا سربراہ مقرر کر دیا۔#نااہل_حکمران_عوام_پریشان pic.twitter.com/teUYvg9f9X— 🇵🇰 🇵🇸🔻𝒮𝒶𝒾𝒻𝓊𝓁𝒾𝓈𝓁𝒶𝒶𝓂🇵🇰🇵🇸🔻 (@JF__7n) November 1, 2024
26ویں آئینی ترمیم کے مطابق سپریم جوڈیشل کمیشن نے آئینی بینچ کے سربراہ اور ارکان کا تقرر کرنا ہے۔
فیکٹ پلس نے اس حوالے سے تحقیق کی اور حقائق جاننے کی کوشش کی تو معلوم ہوا کہ یہ فیک نیوز ہے۔
فیکٹ پلس کے مطابق سپریم جوڈیشل کمیشن کے آج ہونے والے اجلاس میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔
جسٹس امین الدین کی سربراہی میں بنائے گئے آئینی بینچ کے ارکان میں بھی جسٹس منصور علی شاہ کو شامل نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ پارلیمنٹ نے حال ہی میں 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری دی ہے، جس کے مطابق آئینی کیسز کی سماعت کے لیے آئینی بینچ تشکیل دیا جائےگا۔
نتائج:۔ جسٹس منصور علی شاہ کو آئینی بینچ کا سربراہ مقرر کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں