spot_img

اداکارہ ہانیہ عامر کی برازیل میں حادثاتی موت کی خبریں، حقیقت کیا ہے؟

سوشل میڈیا پر ایک خبر گردش کررہی ہے جس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اداکارہ ہانیہ عامر برازیل میں ایک حادثے کے دوران جاں بحق ہوگئی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین دعویٰ کررہے ہیں کہ ہانیہ عامر برازیل میں اسکائی ڈائیونگ کے دوران موت کے منہ میں چلی گئیں، اور اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی شیئر کی جارہی ہے۔ جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون اسکائی ڈائیونگ کے دوران بیلٹ ٹوٹنے کے باعث کھائی میں جا گرتی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین بغیر تحقیق اس ویڈیو کو شیئر کررہے ہیں اور ہانیہ عامر کے رشتہ داروں سمیت ان کے چاہنے والوں سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

فیکٹ پلس نے اس حوالے سے تحقیق کی اور حقائق جاننے کی کوشش کی تو معلوم ہوا کہ یہ فیک نیوز ہے۔

فیکٹ پلس کے مطابق ویڈیو میں جو خاتون نظر آرہی ہیں وہ ہانیہ عامر نہیں ہیں۔ یہ ویڈیو برازیل میں کیے گئے ایک اسٹنٹ کو دکھاتی ہے، کسی حادثے کی نہیں۔

وائرل کلپ میں نظر آنے والی خاتون برازیلین اطالوی ایتھلیٹ لُوئیزا فیراری ہیں۔ اور وہ اپنا بیلٹ کھولنے کے بعد محفوظ طریقے سے پیراشوٹ کھول لیتی ہے، یہ کوئی حادثہ نہیں ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Luiza Ferrari 🇧🇷 (@luasferrari)

دوسری جانب اداکارہ ہانیہ عامر نے خود بھی ایسی تمام خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خیریت سے ہیں، اور ان کے حوالے سے چلنے والی خبریں من گھڑت ہیں۔

نتائج:۔ اداکارہ ہانیہ عامر کی حادثاتی موت کی خبر درست نہیں، وہ خیریت سے ہیں۔

Author

تازہ ترین