spot_img

کیا سابق جج سپریم کورٹ جسٹس اعجاز الاحسن کا انتقال ہوگیا ہے؟

سوشل میڈیا پر ایک خبر گردش کررہی ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق جج جسٹس (ر) اعجازالاحسن کا انتقال ہوگیا ہے۔

فیکٹ پلس نے اس حوالے سے تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ جسٹس (ر) اعجازالاحسن کے انتقال کی خبر کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، وہ بالکل صحت مند اور تندرست ہیں۔

فیکٹ پلس کے مطابق جسٹس (ر) اعجاز حسن کی موت واقع ہوئی ہے اور اہل خانہ نے اس کی تصدیق بھی کی ہے تاہم جسٹس اعجازالاحسن ابھی زندہ ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے نجی اسپتال میں سابق جج جسٹس اعجاز حسن کا علاج ہو رہا تھا، سابق جج جسٹس اعجاز حسن نے پشاور ہائی کورٹ میں 2000 سے 2007 تک اپنی ذمہ داریاں انجام دیں۔

نتائج:۔ جسٹس (ر) اعجاز الاحسن کے انتقال کی خبر درست نہیں، انتقال پشاور ہائیکورٹ کے سابق جج اعجاز حسن کا ہوا ہے۔

Author

تازہ ترین