spot_img

عمران خان کی آواز میں مشہور نعتیہ کلام سوشل میڈیا پر وائرل، حقیقت کیا ہے؟

اڈیالہ جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی آواز میں مشہور نعتیہ کلام سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا صارفین عمران خان کی آواز میں اس نعتیہ کلام (ہم نے آنکھوں سے دیکھا نہیں ہے مگر ان کی تصویر سینے میں موجود ہے) کو سوشل میڈیا پر شیئر کررہے ہیں، اور اپنے قائد کی تعریفوں کے پل باندھے جارہے ہیں۔

فیکٹ پلس نے اس حوالے سے تحقیق کی اور حقیقت جاننے کی کوشش کی کہ آیا اڈیالہ جیل میں قید ایک شخص کا نعتیہ کلام ویڈیو کی شکل میں کیسے سامنے آ سکتا ہے۔

فیکٹ پلس کے مطابق عمران خان کی آواز میں جو نعتیہ کلام سوشل میڈیا پر وائرل ہے وہ اے آئی سے تیار کردہ ہے، یہ حقیقت میں عمران خان کی آواز نہیں۔

فیکٹ پلس کے مطابق جیل قوانین کے تحت کسی قیدی کو اس بات کی اجازت نہیں کہ وہ اپنا کوئی آڈیو یا ویڈیو پیغام جیل سے جاری کرسکے۔

نتائج:۔ سوشل میڈیا پر وائرل عمران خان کی آواز میں نعتیہ کلام اے آئی سے تیار کردہ ہے۔

Author

تازہ ترین