spot_img

فیکٹ چیک: کیا جیو نیوز نے حامد میر کو نوکری سے نکال دیا؟

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک خبر گردش کررہی ہے کہ سینیئر اینکر پرسن حامد میر کو جیو نیوز نے نوکری سے نکال دیا ہے۔

یہ دعویٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب رواں ہفتے پیر سے جمعرات تک حامد میر نے اپنے شو کیپیٹل ٹاک کی میزبانی نہیں کی، ان کی جگہ جیو نیوز کے معروف نیوز کاسٹر محمد جنید نے یہ ذمہ داری نبھائی۔

سوشل میڈیا صارفین حامد میر کو نوکری سے نکالنے کی پوسٹ کو بغیر تحقیق دھڑا دھڑ شیئر کررہے ہیں، اور مختلف الزامات بھی لگائے جارہے ہیں کہ ان وجوہات کی بنیاد پر حامد میر کو نوکری سے نکالا گیا ہے۔

فیکٹ پلس نے اس حوالے سے تحقیق کی اور جاننے کی کوشش کی کہ کیا واقعی جیو نیوز نے حامد میر کو نوکری سے نکال دیا ہے تو معلوم ہوا کہ یہ فیک نیوز ہے۔

جیو نیوز کے ایک سینیئر عہدیدار نے فیکٹ پلس کو بتایا کہ حامد میر دو ہفتوں کی چھٹیوں پر ہیں جس کی وجہ سے ان کی جگہ سینیئر نیوز کاسٹر محمد جنید پروگرام کی میزبانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں، تاہم حامد میر دو ہفتے بعد دوبارہ جیو نیوز کو جوائن کر لیں گے۔

جیو نیوز کے سینیئر عہدیدار نے فیکٹ پلس کو بتایا کہ حامد میر کو نوکری سے برخاست کرنے کی خبر فیک نیوز ہے۔

نتائج:۔ جیو نیوز کی جانب سے حامد میر کو نوکری سے نکالنے کی خبر فیک نیوز ہے۔

Author

تازہ ترین