سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو زیرگردش ہے جس میں پاک فوج کے جوان گشت کرتے دکھائی دے رہے ہیں، اس ویڈیو کو بنیاد پر مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔ کچھ سوشل میڈیا صارفین اسے آزاد کشمیر کے خراب حالات سے جوڑ کر وہاں کسی فضائی آپریشن کی بات کررہے ہیں۔
🚨🇵🇰🤏ایک طرف کشمیر میں حالات کشیدہ
دوسری طرف لاہور کے سڑکوں پر پاک فوج کے جوان اور سب سے اہم عمران خان سے ملاقات پر تین دن کے لیے پابندی -اللہ رحم کرے کچھ سمجھ نہیں ارہا— Muhammad Imran (@Muhamma65550151) May 14, 2024
اس کے علاوہ یہ خبر بھی پھیلائی جارہی ہے کہ راولپنڈی میں بھی فوج کی کوئی سرگرمی ہوئی ہے۔
فیکٹ پلس نے اس حوالے سے تحقیق کی اور جاننے کی کوشش کی کہ حقائق کیا ہیں۔
ذرائع نے فیکٹ پلس کو بتایا کہ پاک فوج کے جوانوں کا لاہور میں گشت معمول کی سرگرمی تھی، اس کا امن و امان کی صورتحال سے کوئی تعلق نہیں۔ فوجی جوانوں کی معمول کی گشت کو بنیاد پر کیے جانے والے مختلف تبصروں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ اس طرح کی مشقیں مختلف کینٹس میں ہوتی رہتی ہیں۔
سب لوگ ایزی ہو جاؤ۔
لاہور میں کچھ نہیں ہونے جا رہا۔ یہ فوج کی روٹین گشت ہے۔ انڈیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ فوج ہائی الرٹ پر ہے۔ وہ آزاد کشمیر احتجاج کی آڑ میں کوئی مس ایڈونچر کرنے کی کوشش نہ کرے۔— Fayyaz Shah (@RebelByThought) May 13, 2024
ذرائع نے مزید بتایا کہ راولپنڈی میں پاک فوج کی کسی غیرمعمولی سرگرمی کی خبریں بھی من گھڑت ہیں، فوج معمول کی ڈیوٹی میں مصروف ہے۔ ملک میں کہیں پر بھی ایسی صورتحال پیدا نہیں ہوئی کہ فوج کو باہر آنا پڑے۔
ذرائع نے اس بات کی بھی مکمل تردید کی کہ آزاد کشمیر میں کسی فوجی آپریشن کی تیاری ہورہی ہے۔
واضح رہے کہ آزاد کشمیر کے عوام نے کچھ روز قبل بنیادی عوامی حقوق کے حصول کے لیے احتجاجی تحریک کا آغاز کیا تھا۔ گزشتہ روز آزاد کشمیر حکومت نے حکومت پاکستان سے مل کر عوام کے مطالبات پورے کردیے ہیں جس کے بعد آج احتجاج بھی ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب یہ بھی واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک ناخوشگوار واقعہ میں 3 افراد کی اموات کے ذمہ دار مظاہرین میں موجود کچھ شر پسند عناصر تھے جو اپنے مذموم مقاصد کا حصول چاہتے تھے، ایسے ہی کچھ شر پسندوں نے ہفتہ 10 مئی کے روز میرپور کے علاقے اسلام گڑھ میں پولیس کے ایک سب انسپکٹر کو شہید کردیا تھا جبکہ متعدد پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے تھے۔
آزاد کشمیر (میر پور): ۱۱ مئی
انتشاری ٹولے نے AJK پولیس کے انسپکٹر عدنان کو گولی مارکر شہید کر دیا ہے۔ مرحوم کا تعلّق میر پور سے ہے اور تین بچے ہیں۔ pic.twitter.com/fl9Uvd1sZ4— MARKHOR 𓄅 (@MarkhorTweets) May 11, 2024
عوام کو اس بات پر غور کرنا چاہیے کہ جب گزشتہ روز حکومت نے ایکشن کمیٹی کے تمام مطالبات پورے کردیے تھے تو پھر اس کے بعد کچھ عناصر نے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ٹکرائو کیوں کیا۔