spot_img

فیکٹ چیک: متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستانیوں کے ویزے بند کرنے کی خبریں، حقیقت کیا ہے؟

سوشل میڈیا پر ایک خبر گردش کررہی ہے جس میں کہا جارہا ہے متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کے ویزے بند کردیے ہیں۔

وائرل خبر میں کہا جارہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں جانے والے پاکستان منفی سرگرمیوں میں ملوث تھے جن میں گداگری، شناختی دستاویزات میں جعل سازی اور دیگر اقدامات شامل ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین بغیر تحقیق اس خبر کو شیئر کررہے ہیں اور سوال بھی اٹھایا جارہا ہے کہ صرف چند لوگوں کی وجہ سے پورے پاکستان کے لوگوں کے ویزے کیوں بند کیے گئے۔

فیکٹ پلس نے اس حوالے سے تحقیق کی اور حقیقت جانے کی کوشش کی تو معلوم ہوا ہے کہ یہ فیک نیوز ہے، جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

دوسری جانب متحد عرب امارات میں پاکستانی سفارتخانے نے بھی پاکستانیوں پر ویزا پابندیوں سے متعلق خبروں کو مسترد کردیے۔

پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے چلنے والی خبریں خلاف حقائق ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مضبوط اور دوستانہ تعلقات ہیں، دونوں حکومتیں سرکاری چینلز اور تعمیری بات چیت کے ذریعے باہمی تشویش کے کسی بھی مسئلے کو حل کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

پاکستانی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اماراتی حکام کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھیں گے۔

Author

تازہ ترین