سوشل میڈیا پر کچھ روز سے ایک خبر گردش کررہی ہے کہ ڈاکٹر سہیل انجم نامی جعلساز کو ایوان صدر میں گریڈ 21 کی پوسٹ پر تعینات کردیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر اس حوالے سے ڈاکٹر سہیل انجم نامی شہری کی گریڈ 21 میں تعیناتی کا ایک نوٹیفکیشن بھی گردش کررہا ہے۔
فیکٹ پلس نے اس حوالے سے تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ سوشل میڈیا پر زیرگردش نوٹیفکیشن جعلی ہے، ایوان صدر میں ایسی کوئی تعیناتی نہیں کی گئی۔
دوسری جانب ایوان صدر کا بھی اس حوالے سے مؤقف سامنے آگیا ہے۔ ایوان صدر کے مطابق ڈاکٹر سہیل انجم نامی جعلساز کی ایوان صدر میں گریڈ 21 کی پوسٹ پر تعیناتی کا نوٹیفکیشن جعلی ہے۔
وضاحت کے مطابق ایوانِ صدر میں گریڈ 21 میں پرسنل سیکریٹری کا کوئی عہدہ موجود نہیں ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ایوانِ صدر میں ڈاکٹر سہیل انجم نامی کسی شخص کی تعیناتی نہیں کی۔
وضاحت میں کہا گیا ہے کہ ایوانِ صدر میں افسران کی تعیناتی شفافیت اور دیانتداری کی بنیاد پر کی جاتی ہے، جعلی نوٹیفکیشن کی تحقیقات کے لیے معاملہ ایف آئی اے کو بھجوا دیا گیا ہے۔
نتائج:۔ ایوان صدر میں ڈاکٹر سہیل انجم نامی جعلساز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جعلی ہے۔