spot_img

فیکٹ چیک: عازمین حج کو لے جانے والا موریطانیہ کا طیارہ تباہ ہونے کی خبریں، حقیقت سامنے آگئی

سوشل میڈیا پر ایک خبر گردش کررہی ہے کہ شمال مغربی افریقہ کے اسلامی ملک موریطانیہ کا ایک طیارہ بحیرہ احمر کے قریب گر کر تباہ ہوگیا ہے، جس میں 220 عازمین حج شہید ہوگئے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین اس خبر کو بغیر تصدیق شیئر کررہے ہیں اور اس خبر پر افسوس کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔

فیکٹ پلس نے اس حوالے سے تصدیق کی تو معلوم ہوا کہ عازمین حج کو لے جانے والے موریطانیہ کے طیارے کو حادثہ پیش آنے کی خبر درست نہیں، یہ فیک نیوز ہے۔

دوسری جانب موریطانیہ کی ایئرلائنز نے بھی ایسی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عازمین حج کو لے کر جانے والا طیارہ بحفاظت اپنی منزل پر پہنچ گیا ہے۔

حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ حج سیزن کے لیے ترتیب دی گئی پروازوں میں سے کسی کو کوئی حادثہ پیش نہیں آیا۔

نتائج:۔ عازمین حج کو لے جانے والے موریطانیہ کے طیارے کو حادثہ پیش آنے کی خبر فیک نیوز ہے۔

Author

تازہ ترین