spot_img

فیکٹ چیک: پنجاب کے تعلیمی اداروں میں 22 مئی سے تعطیلات کی خبریں، حقیقت سامنے آگئی

سوشل میڈیا پر ایک نوٹیفکیشن گردش کررہا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شدید موسمی حالات کے پیش نظر محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے 22 مئی سے 17 جولائی تک گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین اس نوٹیفکیشن کو بغیر تحقیق شیئر کررہے ہیں، جس کے بعد والدین بچوں کے سکولوں میں رابطہ کرکے معلوم کررہے ہیں کہ کیا واقعی 22 مئی سے تعطیلات ہونے جارہی ہیں۔

فیکٹ پلس نے اس حوالے سے تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ 22 مئی سے تعطیلات کے فیصلے سے متعلق گردش کرنے والا نوٹیفکیشن جعلی ہے۔

دوسری جانب محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے بھی اس حوالے سے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گردش کرنے والا نوٹیفکیشن جعلی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ موسم گرما کی تعطیلات کے حوالے سے ابھی تک کوئی اعلان نہیں کیا گیا، والدین اور طلبا آن لائن گردش کرنے والی معلومات کو نظر انداز کریں۔

نتائج:۔ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں 22 مئی سے تعطیلات کا نوٹیفکیشن جعلی ہے۔

Author

تازہ ترین