spot_img

فیکٹ چیک: کیا آئندہ چند روز تک اسلام آباد کا درجہ حرارت 55 ڈگری تک جانے کا امکان ہے؟

پاکستان میں موسم گرما کا آغاز ہوچکا ہے، اور رواں برس گرمیوں کے آغاز سے ہی گرمی کی شدت نے شہریوں کو پریشان کر رکھا ہے۔ لاہور، کراچی کے بعد اب اسلام آباد بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں آچکا ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے رواں برس نہ صرف دوپہر میں بلکہ شام کے اوقات میں بھی موسم گرم رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

لیکن سوشل میڈیا اور خاص طور پر واٹس ایپ گروپس میں گزشتہ چند دنوں سے ایک خبر کافی گردش کررہی ہے، اور وہ یہ کہ آئندہ آنے والے دنوں میں ملک کے دیگر شہروں کی طرح اسلام آباد کا درجہ حرارت بھی 47 سے 55 ڈگری تک جاسکتا ہے، لیکن کیا یہ درست ہے؟

فیکٹ پلس نے اس حوالے سے جب ڈائریکٹر جنرل صاحبزاد خان سے استفسار کیا تو انہوں نے کہاکہ ایسا ممکن ہی نہیں ہے کہ اسلام آباد کا موسم 47 ڈگری تک بھی جائے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 ڈگری تک جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ اگر پورے ملک کی بات بھی کی جائے تو بھی صرف چند ہی شہر ہیں جن کا درجہ حرارت 50 ڈگری سے اوپر جاسکتا یے۔ ’وہاڑی، جامشورو، جیکب آباد وغیرہ ان شہروں میں شامل ہیں‘۔

نتائج: سوشل میڈیا پر اسلام آباد کا درجہ حرارت 55 ڈگری تک جانے کی خبر من گھڑت ہے۔

Author

تازہ ترین