spot_img

فیکٹ چیک: کیا مریم نواز گلے کے کینسر میں مبتلا ہیں؟

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دورہ جنیوا کے بعد سوشل میڈیا پر خبریں گردش کررہی ہیں کہ وہ گلے کے کینسر میں مبتلا ہیں۔

مریم نواز کے پاکستان سے جنیوا پہنچنے پر لندن میں موجود پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف بھی جنیوا پہنچے تھے، جہاں مریم نواز کی ان کے ساتھ کچھ تصاویر بھی سامنے آئی ہیں۔

فیکٹ پلس نے اس حوالے سے تحقیق کی اور مریم نواز کے قریبی ذرائع سے معلوم کیا تو پتا چلا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو گلے کا کینسر ہونے سے متعلق خبریں جھوٹ پر مبنی ہیں۔

واضح رہے کہ مریم نواز اس سے قبل بھی پی ڈی ایم کے دور حکومت میں گلے کے علاج کے لیے جنیوا گئی تھیں، اور ان کی ایک سرجری بھی ہوئی تھی۔

مریم نواز کے قریبی ذرائع کے مطابق چونکہ ان کی طبیعت اچانک خراب ہوئی ہے اس لیے انہیں علاج کے لیے جنیوا جانا پڑا۔

مریم نواز کے ہمراہ سینیئر وزیر پنجاب حکومت مریم اورنگزیب نے نجی ویب سائٹ کو کنفرم کیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا دورہ جنیوا ایک ہفتے کا ہوگا، آنے والے 2 سے 3 روز تک وہ واپس پاکستان آجائیں گی۔

نتائج:۔ مریم نواز کو گلے کا کینسر ہونے سے متعلق خبریں من گھڑت ہیں، جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

Author

تازہ ترین