سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک خبر زیرگردش ہے کہ لاہور کے جناح اسپتال کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ حکومت پنجاب سے منسوب ایک ایسا نوٹیفکیشن بھی شیئر کیا گیا جس میں اعلان کیا گیا ہے کہ بورڈ آف مینجمنٹ، علامہ اقبال میڈیکل کالج، جناح اسپتال لاہور کی جانب سے پاس کردہ قرارداد میں علامہ اقبال میڈیکل کالج، جناح اسپتال لاہور سے منسلک انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی زیر تعمیر بلڈنگ کا نام ’ مریم نواز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز (ایم این آئی سی وی ڈی) لاہور رکھا گیا ہے۔
سوشل میڈیا سائٹ ایکس کے صارفین بغیر تحقیق دھڑا دھڑا اس پوسٹ کو شیئر کررہے ہیں اور مسلم لیگ ن پر تنقید کے نشتر برسائے جارہے ہیں۔
فیکٹ پلس نے اس حوالے سے تحقیق کی اور جاننے کی کوشش کی کہ حقیقت کیا ہے تو معلوم ہوا کہ یہ فیک نیوز ہے۔
دوسری جانب وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بھی اس خبر کو من گھڑت قرار دیا ہے۔
حکومت پنجاب کے بارے میں یہ فیک نوٹیفکیشن زیر گردش ہے،جس کی سختی سے تردید کی جاتی ہے،کسی ہسپتال کا نام نہیں بدلا جارہا pic.twitter.com/VhNvxJL5Uf
— Azma Zahid Bokhari (@AzmaBokhariPMLN) May 30, 2024
اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہاکہ سوشل میڈیا پر زیر گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے اور پنجاب کے کسی ادارے کا نام تبدیل نہیں کیا جارہا۔