سوشل میڈیا پر ایک خبر گردش کررہی ہے کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی خبر میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے سے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کی گرفتاری کے معاملے پر ایاز صادق عہدے سے مستعفی ہوئے۔
*_بریکنگ نیوز_*🚨
*_قومی اسمبلی سپیکر سردار ایاز صادق کا قومی اسمبلی کے اسپیکر سے استعفیٰ دینے کا اعلان…!!!_* pic.twitter.com/I8nL7EIKRN
— Marwa (@Marwaa60) November 8, 2024
سوشل میڈیا صارفین فیس بک اور ایکس پر اس پوسٹ کو بغیر تصدیق دھڑا دھڑ شیئر کررہے ہیں۔
فیکٹ پلس نے اس حوالے سے تحقیق کی اور حقائق جاننے کی کوشش کی تو معلوم ہوا کہ ایاز صادق کے استعفیٰ دینے کی خبر میں کوئی حقیقت نہیں، وہ بدستور اسپیکر قومی اسمبلی اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
یہاں یہ بھی واضح رہے کہ ستمبر میں پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کی گرفتاری کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس میں سردار ایاز صادق نے کہا تھا کہ اب مجھے سوچنا پڑے گا کہ اس عہدے پر رہنا ہے یا نہیں۔
نتائج:۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے استعفیٰ دینے کی خبر فیک نیوز ہے۔