spot_img

فیکٹ چیک: کیا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان مسئلہ فلسطین سے پیچھے ہٹ گئے؟

سوشل میڈیا پر ایک خبر گردش کررہی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے فلسطین کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں ذاتی طور پر مسئلہ فلسطین کی پرواہ نہیں کرتا، میں اپنے ملک کے بارے میں سوچتا ہوں۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس بیان پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں، اور بغیر تحقیق کے دھڑا دھڑا ’ایکس‘، فیس بک اور دیگر پلیٹ فارمز پر شیئر کیا جارہا ہے۔

فیکٹ پلس نے اس حوالے سے تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ سعودی ولی عہد نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا جس میں کہا گیا ہو کہ وہ مسئلہ فلسطین کی پرواہ نہیں کرتے۔

فیکٹ پلس کی تحقیق کے مطابق سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان کے ساتھ منسوب کیا جانے والا بیان فیک نیوز ہے۔

دوسری جانب یہ بھی واضح رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے حال ہی میں اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ اس وقت تک کوئی تعلقات قائم نہیں کریں گے جب تک فلسطین کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم نہیں کیا جاتا۔

اس کے علاوہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ بھی عالمی فورمز پر مسئلہ فلسطین پر کھل پر اپنے موقف کا اظہار کررہے ہیں، اور دنیا سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ فلسطین کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کیا جائے، جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو۔

نتائج:۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے منسوب کیا جانے والا بیان خلاف حقائق ہے، اور فیک نیوز کے زمرے میں آتا ہے۔

Author

تازہ ترین