spot_img

فیکٹ چیک: کیا بحریہ ٹاؤن نے صحافیوں کو پلاٹ اور بھاری رقوم دینے کی کوئی فہرست جاری کی ہے؟

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ’ایکس‘ اور فیس بک پر ایک خبر گردش کررہی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض نے پاکستان کے معروف صحافیوں کو پلاٹس اور بھاری رقوم سے نواز رکھا ہے اور اب ان کی جانب سے یہ فہرست جاری کردی گئی ہے۔

اس خبر کے ساتھ ایک فہرست بھی زیر گردش ہے جس میں پاکستان کے معروف صحافیوں کے نام شامل ہیں۔

ایکس پر پاکستان تحریک انصاف سے وابستہ متعدد اکاؤنٹس سے اس خبر کو شیئر کیا جارہا ہے۔

فیکٹ پلس نے اس پر تحقیق کی اور جاننے کی کوشش کی کیا سوشل میڈیا پر زیرگردش فہرست درست ہے یا نہیں؟ تو معلوم ہوا کہ یہ جعلی ہے۔

دوسری جانب بحریہ ٹاؤن انتظامیہ نے بھی سوشل میڈیا پر زیر گردش ایسی تمام خبروں کی تردید کردی ہے۔

بحریہ ٹاؤن کے آفشیل ایکس اکاؤنٹ سے کی گئی ایک ٹوئٹ میں بتایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر زیرگردش فہرست جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ بحریہ ٹاؤن کی جانب سے صحافیوں کو مراعات دی گئی ہیں یہ درست نہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جو لوگ ایسی گمراہ کن معلومات پھیلا رہے ہیں بحریہ ٹاؤن ان کے خلاف قانونی کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے۔

Author

تازہ ترین