spot_img

فیکٹ چیک: کیا مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے حملے کی ذمہ داری ’ٹی آر ایف‘ نے قبول کرلی؟

مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں نامعلوم افراد کے حملے میں کم از کم 27 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، جس کے بعد بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ حملے کی ذمہ داری ’ٹی آر ایف‘The Resistance Front نامی تنظیم نے قبول کرلی ہے۔

نامعلوم افراد کے حملے میں اب تک 27 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہیں، بھارتی سیکیورٹی فورسز نے علاقے کی سیکیورٹی بڑھا دی ہے اور سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے ہمیشہ کی طرح حملے کے فوراً بعد ہی پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا مہم چلائی جارہی ہے۔

ہندوستانی میڈیا اور بالخصوص ’را‘ سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے حملے کے فوری بعد پاکستان کے خلاف زہر اُگلنا شروع کردیا۔ حملے میں مذہب کا استعمال کرتے ہوئے غیر مسلموں کو نشانہ بنانے کا ڈرامہ بھی کیا گیا۔

فیکٹ پلس نے تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے کی ذمہ داری اب تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی، بھارتی میڈیا کی جانب سے کیا جانے والا دعویٰ غلط ہے۔

دوسری جانب بین الاقوامی جریدے الجزیرہ نے بھی بھارتی میڈیا کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلگام میں ہونے والے حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی۔

Author

تازہ ترین