سوشل میڈیا پر گزشتہ روز سے ایک پوسٹ تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں کہا جارہا ہے کہ پنجاب کے ضلع ساہیوال کے ٹیچنگ اسپتال کے چلڈرن وارڈ میں آتشزدگی کے دوارن ارشد دلو نامی شخص نے وارڈ میں کود کر آگ سے لڑتے ہوئے 26 بچوں کو زندہ باہر نکالا۔
ہیرو کو قوم کا سلام۔۔۔‼️❤️
اس ہیرو نے آج ساہیوال چلڈرن وارڈ میں 26 بچوں کو زندہ جلنے سے بچایا ہے۔۔DHQ ہسپتال ساہیوال کے چلڈرن وارڈ میں آج خوفناک آگ لگ گئی جبکے وارڈ میں 26 بچے موجود تھے اس کا نام ارشد دلو ہے اس ارشد نے اس وقت وارڈ میں کود کر آگ سے لڑتے ہوئے تمام 26 کے 26 بچے… pic.twitter.com/P6o9kpdPhN
— Falak Javaid Khan (@falakjavaidkhan) June 8, 2024
تاہم اس حوالے سے جب فیکٹ پلس نے تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی پوسٹ غلط اور جھوٹ پر مبنی ہے۔
دوسری جانب اسپتال کی جانب کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ارشد نے حادثہ کے روز کوئی غیر معمولی کردار ادا نہیں کیا اور وہ او پی ڈی میں اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا۔
پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ حادثہ کے وقت ارشد نے تمام ڈاکٹرز، نرسز، سیکیورٹی و دیگر اسٹاف کے ساتھ مل کر بچوں کی جانیں بچانے میں کردار ادا کیا اور انہیں محفوظ مقام پر منتقل کیا۔
واضح رہے کہ ساہیوال اسپتال کے چلڈرن وارڈ میں ہونے والی آتشزدگی کے باعث جاں بحق بچوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔