spot_img

فیکٹ چیک: کیا اسرائیل ایران جنگ کے بعد ایرانی فوج نے جوہری تنصیبات کے تحفظ پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا؟

ایران اسرائیل جنگ کے خاتمے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک مبینہ ویڈیو گردش کررہی ہے، جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ایرانی فوجی افسران پاکستانی انٹیلیجنس کا شکریہ ادا کررہے ہیں کہ انہوں نے ایران کی جوہری تنصیبات کو امریکی اور اسرائیلی حملوں سے محفوظ رکھا۔

یہ ویڈیو ایک صارف نے ’ایکس‘ پر شیئر کی، جس کے سات سیکنڈ میں مبینہ طور پر 2 ایرانی فوجی افسران کیمرے کی طرف مخاطب ہو کر کہتے ہیں، ’ہمارا جوہری پروگرام مکمل طور پر محفوظ ہے، پاکستان کا شکریہ کہ جس نے اپنی انٹیلیجنس سپورٹ سے اس کی حفاظت کی۔‘

فیکٹ پلس نے اس حوالے سے تحقیق کی اور حقائق جاننے کی کوشش کی تو معلوم ہوا کہ یہ ایک ڈیپ فیک ویڈیو ہے۔ یعنی اسے مصنوعی ذہانت سے تیار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل ایران جنگ کے دوران پاکستان نے ایران کی سفارتی سطح پر حمایت کی، اور اس حوالے سے دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اسرائیل کا ایران پر حملہ قابل مذمت ہے۔ تاہم براہِ راست ایران اسرائیل جنگ میں پاکستان کے شامل ہونے کی خبر درست نہیں۔

Author

تازہ ترین