spot_img

فیکٹ چیک: کیا حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر پورے ہفتے کی تعطیلات کا اعلان کردیا؟

سوشل میڈیا پر ایک خبر گردش کررہی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر 31 مارچ سے 4 اپریل تک تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔

وائرل نوٹیفکیشن کے مطابق جو دفاتر ہفتے میں 5 دن کام کرتے ہیں وہاں پر 31 مارچ سے 4 اپریل تک تعطیلات ہوں گی، جبکہ ہفتے میں 6 دن کام کرنے والے دفاتر میں 29 اپریل سے 5 اپریل تک عیدالفطر کی تعطیلات ہوں گی۔

فیکٹ پلس نے اس حوالے سے تحقیق کی اور حقیقت جاننے کی کوشش کی تو معلوم ہوا کہ یہ نوٹیفکیشن جعلی ہے۔

فیکٹ پلس کے مطابق حکومت نے ابھی تک عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان نہیں کیا، نہ ہی کوئی نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

عیدین کے موقع پر تعطیلات کا نوٹیفکیشن کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کیا جاتا ہے۔

عام طور پر عید کے موقع پر 3 تعطیلات کا اعلان کیا جاتا ہے، تاہم ابھی تک حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان نہیں کیا۔

نتائج:۔ عیدالفطر کے موقع پر پورے ہفتے کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جعلی ہے۔

Author

تازہ ترین