سوشل میڈیا سمیت مین اسٹریم میڈیا پر بھی کچھ روز سے یہ خبردیں گردش کررہی ہیں کہ قطر ایئرویز نے پاکستان میں اپنے دفاتر بند کردیے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین بغیر تحقیق اس خبر کو شیئر کررہے ہیں، اور حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا جارہا ہے کہ معیشت کی ترقی کی باتیں محض فائلوں تک محدود ہیں۔
فیکٹ پلس نے اس حوالے سے تحقیق اور حقائق جاننے کی کوشش کی تو معلوم ہوا کہ یہ فیک نیوز ہے، قطر ایئرویز کے پاکستان میں آپریشن معمول کے مطابق چل رہے ہیں۔
دوسری جانب قطر ایئر ویز نے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے بھی ان خبروں کی تردید کردی ہے، اور بتایا ہے ہمارے پاکستان میں آپریشن معمول کے مطابق چل رہے ہیں۔
نتائج:۔ قطر ایئرویز کے پاکستان میں دفاتر بند ہونے کی خبر فیک نیوز ہے۔