سوشل میڈیا پر ایک خبر گردش کررہی ہے جس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ راولپنڈی کے علاقے صدر سے اسلام آباد پاک سیکریٹریٹ تک چلنے والی میٹرو بس سروس کو بند کردیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس خبر میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ میٹرو بس سروس نقصان میں چل رہی تھی، اور صرف گزشتہ 3 سال میں 4.50 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین اس خبر کو بغیر تصدیق شیئر کررہے ہیں، اور اس پر مختلف تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔
فیکٹ پلس نے اس حوالے سے تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ یہ فیک نیوز ہے۔ راولپنڈی سے اسلام آباد سیکریٹریٹ تک چلنے والی میٹرو بس سروس کو بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
فیکٹ پلس کے مطابق یوم عاشور کے موقع پر میٹرو بس سروس کو عارضی طور پر بند کیا تھا، جو 7 جولائی بروز پیر سے دوبارہ بحال ہوگئی ہے۔ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں کہ میٹرو بس سروس کو مکمل بند کردیا گیا ہے۔
نتائج:۔ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں کہ راولپنڈی سے اسلام آباد سیکریٹریٹ تک چلنے والی میٹرو بس سروس کو بند کردیا گیا ہے۔ صرف یوم عاشور کے موقع پر سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر میٹرو بس سروس کو عارضی طور پر معطل کیا گیا تھا۔