spot_img

فیکٹ چیک: کیا مری میں برف باری کے باعث اموات کے وقت پنجاب میں مریم نواز کی حکومت تھی؟

خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے سوات میں سیاحوں کو پیش آنے والے واقعے کی جہاں وضاحت کی وہیں 2022 میں مری میں برف باری کے دوران ہونے والی اموت پر مریم نواز سے استعفیٰ بھی مانگ لیا۔

بیرسٹر سیف نے کہاکہ مری میں برف باری کے دوران 23 افراد جاں بحق ہوئے تھے، اس پر مریم نواز کو استعفیٰ دینا چاہیے۔

فیکٹ پلس نے اس حوالے سے تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ مری میں برف باری کے دوران ہونے والی اموات کے وقت پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت تھی، اور عثمان بزدار وزیراعلیٰ تھے۔

اس وقت کے وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ لوگ بغیر موسم کا تعین کیے بڑی تعداد میں مری پہنچ گئے، غیر معمولی برفباری اور بڑی تعداد میں لوگوں کے سیاحتی مقامات کا رخ کرنا سانحہ مری کا باعث بنا۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل سوات میں 15 سیاح دریائے سوات میں بہہ کر جاں بحق ہوگئے تھے، جس کی وضاحت کرتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت نے کہا ہے کہ اس روز موسم بہت خراب تھا اگر ہیلی کاپٹر کے ذریعے لوگوں کو ریسکیو کرنے کی کوشش کی جاتی تو کوئی حادثہ پیش آ سکتا تھا۔

نتائج:۔ 2022 میں مری میں برف باری کے دوران لوگوں کی موت کے وقت پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت تھی اور عثمان بزدار وزیراعلیٰ تھے۔

Author

تازہ ترین