سوشل میڈیا پر ایک خبر گردش کررہی ہے جس میں کہا جا رہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے پیش نظر اسلام آباد کے پیٹرول پمپس بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک نوٹیفکیشن بھی گردش کررہا ہے جس کے مطابق آئندہ 48 گھنٹوں تک اسلام آباد میں پیٹرول پمپس بند رکھنے کی ہدایت کا ذکر ہے۔
فیکٹ پلس نے اس حوالے سے تحقیق کی اور حقائق جاننے کی کوشش کی تو معلوم ہوا کہ یہ فیک نیوز ہے۔
اسلام آباد میں پٹرول پمپس کی بندش کے حوالے سے گردش کرنے والا نوٹیفیکیشن جعلی ہے۔ pic.twitter.com/YRl81r55AU
— WE News (@WENewsPk) May 10, 2025
فیکٹ پلس کے مطابق اس وقت پاکستان کی مسلح افواج دشمن ملک بھارت کے خلاف آپریشن میں مصروف ہیں، اور ایسے میں دشمن عناصر کی جانب سے فیک نیوز پھیلائی جارہی ہیں۔
عوام کو اس سے قبل بھی یہ ہدایت کی گئی تھی کہ کسی بھی افواہ پر کان نہ دھریں، اور تازہ ترین معلومات کے لیے صرف مستند ذرائع پر انحصار کریں۔
نتائج:۔ اسلام آباد میں پیٹرول پمپس کو بند رکھنے کی خبر فیک نیوز ہے۔