spot_img

فیکٹ چیک: ہمیں غزہ کے بجائے اپنے ملک کی فکر کرنی چاہیے؟ کیا عطا تارڑ نے یہ بیان دیا؟

سوشل میڈیا پر ایک خبر گردش کررہی ہے جس میں کہا جا رہا ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے غزہ کے مسئلے سے دستبرداری اختیار کرلی ہے۔

سوشل میڈیا  پر وائرل اس بیان میں کہا جارہا ہے کہ عطااللہ تارڑ نے کہہ دیا ہے کہ ہم فلسطین کے لیے اپنے تعلقات داؤ پر نہیں لگا سکتے، امریکا سے اچھے تعلقات ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس خبر کو بنیاد بنا کر صارفین کی جانب سے وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ سمیت حکومت کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

فیکٹ پلس نے اس حوالے سے تحقیق کی اور حقائق جاننے کی کوشش کی تو معلوم ہوا کہ یہ فیک نیوز ہے۔

فیکٹ پلس کے مطابق عطااللہ تارڑ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے یا کہیں پر بھی میڈیا بریفنگ میں ایسی کوئی بات نہیں کی۔

’غزہ کے معاملے پر حکومت پاکستان کا ایک دوٹوک مؤقف ہے، جس پر کبھی کوئی کمپرومائز نہیں کیا گیا، دفتر خارجہ کی جانب سے غزہ میں ہونے والے اسرائیلی مظالم کی ہمیشہ مذمت کی گئی، اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف عالمی فورمز پر بھی غزہ میں ہونے والے اسرائیلی مظالم کی مذمت کر چکے ہیں۔‘

نتائج:۔ وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا کہ ہمیں غزہ کے بجائے اپنے ملک کی فکر کرنی چاہیے، امریکا سے ہمارے اچھے تعلقات ہیں، فلسطین کی خاطر اپنے تعلقات داؤ پر نہیں لگا سکتے۔ یہ فیک نیوز ہے۔

Author

تازہ ترین