سوشل میڈیا پر ایک خبر گردش کررہی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے سیاسی جماعت تحریک لبیک پاکستان کے بانی خادم حسین رضوی کی برسی پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
مولانا خادم رضوی کے عرس کے موقع پر 21 نومبر کو لاہور میں عام تعطیل کا اعلان pic.twitter.com/MVRGyusnqg
— Sanam Jamali🇵🇰 (@sana_J2) November 19, 2024
واضح رہے کہ علامہ خادم حسین رضوی کا عرس 19 سے 21 نومبر تک لاہور میں منعقد ہورہا ہے، جس میں ملک بھر سے ان کے چاہنے والے شریک ہیں۔
سوشل میڈیا پر چلنے والے خبر کو نجی میڈیا ہاؤس کے گرافک کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے، جس کے بعد صارفین اسے شیئر کررہے ہیں اور مختلف تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔
فیکٹ پلس نے اس حوالے سے تحقیق کی اور حقیقت جاننے کی کوشش کی معلوم ہوا کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر من گھڑت ہے، پنجاب حکومت نے خادم حسین رضوی کی برسی پر عام تعطیل کا اعلان نہیں کیا۔
دوسری جانب نجی ٹی وی چینل جیو نیوز نے بھی خود سے منسوب خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ادارے کے گرافک کے ساتھ جعلی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی۔
نتائج:۔ علامہ خادم حسین رضوی کے عرس پر پنجاب میں عام تعطیل کی خبر درست نہیں۔