پیر کی شام کو مختلف نیوز چینلز پر یہ خبر سامنے آئی کہ پاکستان کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کو دبئی ایئرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔
راحت فتح علی خان کی گرفتاری سے متعلق خبر میں بتایا گیا کہ وہ کئی گھنٹوں تک دبئی ایئرپورٹ پر پھنسے رہے، جس کے بعد انہیں گرفتار کرکے بُرج دبئی پولیس اسٹیشن میں رکھا گیا ہے۔
پاکستان کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کو دبئی ایئرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ راحت فتح علی خان کے سابق منیجر سلمان احمد نے ان کے خلاف دبئی حکام کو درخواستیں دے رکھی ہیں۔ جس کی وجہ سے انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔ pic.twitter.com/rhEyKyD09G— Naveed (@Naveed_Ahmad198) July 22, 2024
گلوکار کی گرفتاری کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا گیا کہ سابق مینیجر سلمان احمد نے راحت فتح علی کے خلاف دبئی حکام کو درخواستیں دے رکھی ہیں۔
خبر میں مزید بتایا گیا کہ راحت فتح علی خان نے چند ماہ قبل اپنے مینیجر سلمان احمد کو تنازع کے بعد فارغ کردیا تھا، جس کے بعد دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف مقدمات بھی دائر کر رکھے ہیں۔
جب فیکٹ پلس نے اس خبر کو فیکٹ چیک کیا تو معلوم ہوا کہ یہ فیک نیوز ہے۔
News circulating regarding the arrest of Rahat Fateh Ali Khan is fake and baseless.
Regards Team RFAK pic.twitter.com/G9F2yBOdmZ— Rahat Fateh Ali Khan (@RFAKWorld) July 22, 2024
دوسری جانب راحت فتح علی خان نے اپنے ویڈیو بیان میں بتایا ہے کہ دبئی میں گانے ریکارڈ کرانے آیا ہوں، ہر چیز ٹھیک ہے، لوگ افواہوں پر کان نہ دھریں۔