spot_img

فیکٹ چیک: کیا فوجی ہیلی کاپٹرز کو کسی آفیسر کے کھیت کی گندم خشک کرنے کے لیے استعمال کیا گیا؟

سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز کھیتوں کے اوپر سے گزر رہے ہیں جن میں گندم کی فصل تیار ہے۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز فوجی آفیسر کرنل باسط کے کھیت کی گندم خشک کرنے کے لیے پروازیں بھر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین بغیر تحقیق اس ویڈیو کو شیئر کررہے ہیں اور ادارے کو برا بھلا کہا جارہا ہے۔

فیکٹ پلس نے اس ویڈیو کے حوالے سے تحقیق کی اور جاننے کی کوشش کی کہ کیا یہ واقعی فوجی ہیلی کاپٹرز ہیں، اور اگر ہیں تو کس مقصد کے لیے اڑان بھررہے ہیں؟

فیکٹ پلس نے اپنے ذرائع سے معلوم کیا تو پتا چلا کہ پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز اپنی مشق میں مصروف تھے تو اس دوران کچھ لوگوں نے ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔ (ویڈیو میں دیکھا بھی جاسکتا ہے کہ ہیلی کاپٹرز کی پرواز کے دوران کچھ لڑکے ویڈیوز بنارہے ہیں)۔

فیکٹ پلس کی تحقیق کے مطابق اس بات میں کوئی حقیقت نہیں کہ پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز کسی فوجی آفیسر کے کھیت کی گندم خشک کرنے کے لیے ان کے اوپر پروازیں بھررہے ہیں۔

اس کے علاوہ ’افی‘ نامی ’ایکس‘ پیج سے بھی ٹوئٹ کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ ہیلی کاپٹرز گندم خشک کرنے کے لیے پروازیں میں نہیں بلکہ تربیتی مشق پر ہیں۔

نتائج:۔ عام طور پر آبادی سے باہر والے کھیتوں کھلیانوں کے اوپر پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز تربیتی پروازیں کرتے ہیں، تاہم مذکورہ ویڈیو کو سوشل میڈیا پر جو رنگ دیا گیا وہ سراسر جھوٹ پر مبنی ہے۔

Author

تازہ ترین