وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد متحرک دکھائی دے رہی ہیں، انہوں نے جہاں عوام کو ریلیف دینے کی ہدایات دی ہیں وہیں وہ اسکولوں سمیت مختلف مقامات کے سرپرائز دورے بھی کر رہی ہیں۔
گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور کے ایک اسکول کا دورہ کیا اور طالبات سے تعلیمی حوالے سے گفتگو بھی کی جس کے بعد ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
Maryam: kya parh rahey ho?
kids: conjunction, grammar.
Maryam: GEOGRAPHY?
this woman is so dumb. who studies grammar in Geography? 😭 pic.twitter.com/l596yagD18
— Dexie (@dexiewrites) March 4, 2024
دعویٰ: سوشل میڈیا پر ڈی جی پی آر کی جانب سے شیئر کیے جانے والا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے۔ جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اسکول کے دورے کے دوران طالبات سے زیر مطالعہ مضمون کا پوچھتی ہیں تو وہ بتاتی ہیں کہ کنجنکشن پڑھ رہی ہیں جس پر مریم نواز کہتی ہیں کہ جیوگرافی؟۔
اس پر مریم نواز کے سیاسی مخالفین ان پر تنقید کرتے نظر آتے ہیں کہ صوبہ کی وزیراعلیٰ کو کنجنکشن اور جیوگرافی میں فرق تک معلوم نہیں۔ اس لیے فیکٹ پلس نے اس کی تحقیق کا فیصلہ کیا۔
تحقیق: سب سے پہلے ہم نے ڈی جی پی آر کے صحافیوں کے لیے بنائے گئے وٹس ایپ گروپ سے مکمل ویڈیو ڈاؤن لوڈ کی اور اسے دوبارہ بغور دیکھا۔
یہ ویڈیو کیونکہ ڈی جی پی آر کے گروپ نیو ڈی جی پی آر اینڈ بیٹ رپورٹر کے نام سے گروپ میں ان کی اسٹاف ممبر مس مہوش کی جانب سے شیئر کی گئی اس لیے اس کے فیک ویڈیو ہونے کا خدشہ نہیں تھا۔
اس ویڈیو کو اب ہم نے دعویٰ کے حوالے سے دیکھا تو معلوم ہوا کہ بظاہر یہی گفتگو اس ویڈیو میں تھی۔ مگر اس میں 2 ایسے پہلو تھے جو دیکھنا ضروری تھے۔
پہلا تو یہ کہ اس ویڈیو کا ایک مخصوص حصہ ہی سوشل میڈیا پر شیئر کیا جارہا ہے جو دعویٰ کو بظاہر سچ ثابت کرتا ہے مگر اس کے دوسرے حصے کو بغور دیکھنے پر معلوم ہوتا ہے کہ جب مریم نواز نے جیوگرافی کہا تو اس وقت وہ کتاب کا ٹائٹل دکھا رہیں تھیں۔ یعنی انہوں نے مضمون کا نام کتاب کے ٹائٹل سے دیکھا۔ جب بچی نے کہاکہ نہیں مس، تو مریم نواز نے کتاب کی طرف دوبارہ دیکھ کر کہا تو یہ لکھا ہوا ہے (یعنی جیوگرافی)، اچھا دونوں کی اکٹھی کتاب ہے۔
اس حوالے سے بچی اور وہاں موجود ٹیچر نے بھی کہاکہ یہ کتاب انگلش اور جیوگرافی دونوں کی کمبائن ہے جو حکومت کی جانب سے فراہم کی گئی ہے۔
دوسرے پہلو پر تحقیق کے لیے ہم نے گوگل پر کنجنکشن اور جیوگرافی کو اکٹھا سرچ کیا تاکہ اگر ان کا کوئی ربط ہے تو معلوم کیا جاسکے۔ یہاں ہمیں مختلف جگہ کنجنکشن اور جیوگرافی کے تعلق کو ثابت کرتا ڈیٹا ملا مثلاً
A superior conjunction occurs when Earth and the other planet are on opposite sides of the Sun, but all three bodies are again nearly in a straight line
ایسے ہی ایک اور جگہ ملا کہ
In astronomy, a conjunction occurs when two astronomical objects or spacecraft appear to be close to each other in the sky. This means they have either the same right ascension or the same ecliptic longitude, usually as observed from Earth.
نتائج: دعویٰ غلط فہمی پر مبنی ہے۔ مریم نواز نے کتاب کے ٹائٹل سے مضمون کا نام لیا۔ کتاب پر دونوں مضامین کے نام درج تھے۔ نیز کنجکشن اور جیوگرافی کا بھی تعلق موجود ہے۔