عید الفطر اور عیدالاضحیٰ کے موقع پر ہر سال حکومت کی جانب سے تقریباً ایک ہفتہ قبل سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا جاتا ہے اور وزارت داخلہ سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جاتا ہے۔
رواں برس 19 رمضان المبارک سے ہی سوشل میڈیا پر ایک نوٹیفکیشن گردش کررہا ہے کہ وفاقی حکومت نے 9 اپریل سے 12 اپریل تک عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔
*_💥📍9 اپریل سے 12 اپریل تک عید الفطر کی چھٹیاں ہونگی۔۔۔ وفاقی حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا_* pic.twitter.com/oLYeUr2i2W
— salik Khawaja (@khsalik) March 31, 2024
دوسری جانب ایک اور نوٹیفکیشن بھی وائرل ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر سرکاری ملازمین کو 15 فیصد الاؤنس دینے کی منظوری دے دی ہے۔
فیکٹ پلس نے سوشل میڈیا پر وائرل ان دونوں نوٹیفکیشنز کے حوالے سے تحقیق کی تو وزارت داخلہ کے حکام نے عید کی تعطیلات کے حوالے سے کسی بھی نوٹیفکیشن سے لاعلمی کا اظہار کیا، جبکہ وزارت خزانہ کے حکام نے سرکاری ملازمین کو عید الاؤنس دینے کے نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیدیا۔
بعد ازاں وزارت داخلہ کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں وضاحت کی کہ حکومت نے عید الفطر کی تعطیلات کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا نوٹیفکیشن جعلی ہے۔
ترجمان نے کہاکہ حکومت کی جانب سے تعطیلات کا فیصلہ ہونے کے بعد وزارت داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔
اُدھر وزارت خزانہ نے بھی عید الاؤنس کے حوالے سے وائرل نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیدیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
وزارت داخلہ نے عید الفطر کی چھٹیوں جبکہ وزارت خزانہ نے عید پر سرکاری ملازمین کو 15 فیصد بونس دینے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے نوٹی فکیشنز کو جعلی قرار دے دیا۔۔۔!!!
— Mughees Ali (@mugheesali81) March 30, 2024
نتائج: عیدالفطر کی تعطیلات اور سرکاری ملازمین کو بونس دینے کے حوالے سے وائرل دونوں نوٹیفکیشنز جعلی ہیں، جس کے باعث ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیا جاتا ہے۔