بدھ 20 مارچ 2024 کی شام کو سماجی رابطے کی سائٹس پر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن وائرل ہوا جس میں یوم پاکستان کی تیاریوں کے موقع پر جمعرات 21 مارچ اور جمعہ 22 مارچ کو مقامی تعطیل کا حکم نامہ درج تھا۔
اس وائرل نوٹیفکیشن پر شہریوں کی جانب سے اس کے حقیقی ہونے یا جعلی ہونے کے حوالے سے تشویش پائی جاتی تھی۔
جب فیکٹ پلس نے اس حوالے سے اپنی تحقیقات کیں تو حکومت پنجاب کے معلومات فراہم کے ادارے محکمہ تعلقات عامہ نے اس حوالے سے اپنا ہینڈ آ ؤٹ نمبر 370 بھی جاری کر رکھا تھا۔
دوسری جانب ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی یہ نوٹیفکیشن موجود پایا گیا۔
— DC Rawalpindi (@DCRawalpindi) March 20, 2024
تحقیق کے بعد اس امر کی تصدیق ہو گئی کہ جاری شدہ نوٹیفکیشن درست ہے، اور ضلع راولپنڈی میں جمعرات اور جمعہ کو عام تعطیل ہو گی اور سرکاری ادارے بند رہیں گے۔
تاہم تصدیق کے دونوں ذرائع نے یہ واضح کیا کہ مقامی چھٹی کا اطلاق راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے جاری امتحانات پر نہیں ہو گا۔
(رائے ولید بھٹی)